Tuesday, 3 January 2012

سندھ لسانی بنیاد پر تقسیم نہیں ہونا چاہئے، ضرورت پڑی تو لگائیں گے، نواز کراچی میں پھر فوجی عدالتیںشریف



عادت ہے ان کو بکواس کرنے کی
احمق آدمی کی گھٹیا خواہشیں 
سندھ لسانی بنیاد پر تقسیم نہیں ہونا چاہئے، ضرورت پڑی تو  لگائیں گے، نواز کراچی میں پھر فوجی عدالتیںشریف

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں ہم نے فوجی عدالتیں لگائی تھیں، ضرورت پڑی تو پھر یہاں فوجی عدالتیں لگائیں گے، سندھ کی لسانی تقسیم نہیں چاہتے، انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے حق میں ہوں، بہاولپور کی پرانی حیثیت بحال ہونی چاہئے، انتظامی بنیادوں پر ہزارہ صوبے کا قیام عمل میں لایا جائے، ایسا نہ ہو نئے صوبے بننے کے بعد سندھ کی تقسیم کی بات کی جائے،

مجھے وزارت عظمیٰ کا شوق نہیں، حکومت جمہوریت سے مخلص ہے تو فوری انتخابات کا اعلان کرے، زرداری سے ملنے کراچی نہیں آیا، مشرف کی ٹیم آج کسی اور چھاؤنی میں پل رہی ہے، تھر کے کوئلے سے ملک میں انقلاب لایا جاسکتا ہے، ماضی میں ن لیگ کو سندھ میں کم نشستیں ملیں، اس مرتبہ زیادہ نشستیں ملنی چاہئیں، میثاق جمہوریت پر عمل ہورہا ہوتا تو ملک کی یہ حالت نہ ہوتی، بھارت کی ترقی کا رزا یہ ہے کہ لوگ وہاں کے آرمی چیف کا نام نہیں جانتے،

حکومت نے گیس بحران کے ذریعے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کراچی پہنچنے کے بعد قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگو، صوبائی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کراچی پہنچنے پر کارکنوں کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر احسن اقبال، ظفر اقبال جھگڑا اور غوث علی شاہ بھی موجود تھے۔ کراچی ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے کراچی نہیں آیا ۔

 ملک میں نئے صوبے بنانے کے حق میں ہوں لیکن ان کا قیام لسانی بنیادوں پر نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر عمل میں آنا چاہیے۔ سندھ کی تقسیم لسانی بنیادوں پر نہیں چاہتے۔ ایسا نہ ہو کہ نئے صوبے بننے کے بعد سندھ کی تقسیم کی بھی بات کی جائے۔ بہاولپور صوبے کی پرانی حیثیت بحال ہونی چاہیے جبکہ انتظامی بنیادوں پر ہزارہ صوبہ کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ بعد ازاں میاں نواز شریف نے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں مسلم لیگ (ن) کی صوبائی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں جسٹس (ر) سید غوث علی شاہ کو پارٹی کا صوبائی صدر اور سلیم ضیاء ایڈووکیٹ کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ 

No comments:

Post a Comment