خطے ميں مہنگائي کا سب سے زيادہ بوجھ پاکستاني عوام پر
کراچي… خطے ميں مہنگائي کا سب سے زيادہ بوجھ پاکستاني عوام کے ليے ہے اور يہ 12 في صد سے بھي زيادہ ہے. مہنگائي کے لحاظ سے کمبوڈيا اور ويت نام کے نام بھي پاکستانيوں سے زيادہ خوش قسمت ہيں. اسٹينڈر اينڈ پوارز کي حاليہ رپورٹ کے مطابق 2012 ميں پاکستان ميں مہنگائي کي شرح 12.2 في صد رہ سکتي ہے جبکہ اقتصادي ترقي کي شرح ميں پاکستان خطے کا سب سے پست ملک ہے اور يہ شرح 4.4 في صد کے لگ بھگ ہے. بنگلہ ديش ميں مہنگائي کي شرح ساڑھے سات في صد جبکہ ترقي کي شرح 6.2 في صد ہے. ويت نام ميں مہنگائي کي شرح 10.4 في صد جبکہ معاشي ترقي کي شرح 5 في صد ہے. بھارت ميں مہنگائي کي شرح پاکستان سے چار في صد کم ہے يعني بھارتي عوام کو 8 في صد مہنگائي کا سامنا ہے جبکہ بھارتي معيشت 7 في صد کي شرح سے ترقي کر رہي ہے. کمبوڈيا کے عوام کو 4 في صد مہنگائي کا سامنا ہے جبکہ وہاں اقتصادي ترقي ساڑھے چھ في صد ہے. سري لنکا کے عوام کے ليے مہنگائي پاکستان سے 5 في صد کم يعني 7 في صد ہے اور معاشي ترقي کي شرح 6.9 في صد يعني 7 في صد کے لگ بھگ ہے.
No comments:
Post a Comment