پاکستانی
میگزین امریکی جنیسس ایوارڈ کے لئے نامزد
کراچی
( فروری 14 ، 2012 ئ) پاکستانی ماہانہ میگزین ’’سائوتھ ایشیا‘‘ کو
جو
خارجہ پالیسی، سیاست اور تجارتی مسائل پر اپنی توجہ مرکوز رکھتا ہے ، ایک بار پھر 26 ویں جنیسس ایوارڈز کے لئے نامزد کیا گیاہے۔یہ
ایوارڈز ہیومن سوسائٹی آف یونائیڈ اسٹیٹس کی جانب سے بریجڈ بارڈٹ انٹر نیشنل کیٹیگری
میں بہترین تحریروںپر دیئے جاتے ہیں۔ یو ایس جنیسس ایوارڈ کے لئے ایشیا سے یہ
واحد نامزدگی ہے۔
جو جانوروں کے مسائل پر عوامی آگاہی کے فروغ کے
لئے بڑا کا م کررہے ہیں۔ بریجڈ باڈٹ انٹر نیشنل پرنٹ کیٹیگری میں اس سال سائوتھ ایشیا
کے ساتھ دیگر نامزدگیوں میں دی انڈی پینڈنٹ (یو کے) اور سنڈے ٹائمز (یو کے) شامل ہیں۔
26 ویں جنیسس ایوارڈ بروز اتوار 24 مارچ ، 2012 ء کو بیورلے ہلز ، کیلیفورنیا میں منعقد
ہوں گے۔
قبل ازیں، سائوتھ ایشیا نے سال 2007 ء میں
یو ایس جنیسس ایوارڈ جیتا ہے ، اور اس کو ’’کراس جورڈن‘‘ فلم کے مشہور اداکار اور جانوروں
کے حقوق کے لئے مشہور سرگرم کارکن اسٹیو ویلنٹائن نے پاکستان میں’’ ٹائم میگزین کے
مترادف میگزین‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھاکہ
یہ میگزین جنوبی ایشیا میں جانوروں سے بے رحمانہ
سلوک اور اہم مسائل کو سامنے لایا ہے۔
سائوتھ ایشیا میگزین کا آغاز 1977 ء میں
تھرڈ ورلڈ انٹر نیشنل میگزین کے نام سے ہوا ۔ گزرتے وقت میںیہ میگزین کئی معرکۃالآراء
واقعات اور خبروں کو منظر عام پر لایا ان میں
سوویت یونین کا افغانستان پر قبضہ، سال 1979 ء کا ایرانی انقلاب، مجاہدین کا نمودار
ہونا، بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا قتل اور پاکستانی صدر ضیاالحق کا قتل شامل
ہیں۔
یہ میگزین خصوصی طور پر جنوبی ایشیا کی
سیاسی اور اقتصادی ترقی پر اپنی توجہ مرکوز رکھتا ہے۔خطے میں وقوع پذیر ہونے والے اہم
واقعات پر اس کی خاص نظر ہوتی ہے، سائوتھ ایشیا میگزین کا بنیادی مقصد ان اہم ترین
مسائل پر دلچسپ تجزئے پیش کرکے خصوصی توجہ دلانا ہے جنہیں عام میڈیا نظر انداز کردیتا
ہے ۔ میگزین کو آن لائن ویب سائٹ
www.saglobalaffairs.com پر بھی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔
٭٭٭اختتام٭٭٭

No comments:
Post a Comment